سرگودھا (جیوڈیسک) زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ دھان کی منافع بخش پیداوار کے حصول کیلئے کھاد کا استعما ل ہمیشہ تجزیہ اراضی کی بنیاد پر کریں دھان کی بھر پور پیداوار حاصل کرنے کیلئے پینری کی عمر 30 سے 35 دن ہونی چاہیے اور فی ایکڑ پودوں کی تعداد کم ازکم 1 لاکھ 60 ہزار ہونی چاہیے۔
ڈی اے پی، ایم او پی، سونا یوریا اور بورا ن کا استعما ل پنیری کی منتقلی کے 8 سے 10 دن بعد کریں زرعی ماہرین نے کہا کہ بغیر تجزیہ اراضی سے کھادوں کا استعمال زیاد ہ فصل کے حصول کی راہ میں رکاوٹ ہے اس لیے کسا ن کھادوں کا استعما ل ہمیشہ تجزیہ اراضی کی بنیاد پر کریں۔ تاکہ زیادہ پیداوار حاصل ہو سکے۔