فیسکو ملازمین بن کر آنے والے چور 2 ٹرانسفارمر لے اڑے

Transformers

Transformers

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیسکو ملازمین کے روپ میں آ نے والا چوروں کا گروہ دو مقامات سے ٹرانسفار مر چوری کر کے فرار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق گورو نانک پورہ اور پنوں چوک سے فیسکو ملازمین کے روپ میں آنے والے چوروں کے گروہ نے 2 ٹرانسفارمر اڑا لئے

واردات کا علم اس وقت ہوا جب اہل علاقہ نے کئی گھنٹے تک بجلی نہ آ نے پر فیسکو انتظامیہ کے ساتھ رابطہ کیا۔