کراچی (جیوڈیسک) ایک بار پھرعید کے موقع پاکستانی فلموں کے ساتھ بھارتی فلم کی نمائش کی جارہی ہے جب کہ اس پر پاکستان کی فلم انڈسٹری کی جانب بھر پور احتجاج کیا گیا لیکن اس پر کوئی کاراوائی نہیں کی گئی، اس سال بھی عید کے موقع سلمان خان کی فلم کی نمائش کا اعلان کیا گیا ہے جس پر پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف فنکاروں اور فلم پروڈیوسر نے شدید الفاظ میں مذمت کی جارہی ہے۔
اداکار مصطفی قریشی نے کہا کہ اس وقت پاکستانی فلموں کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے اس لیئے ہمارے ملک میں بہت اچھی اور معیاری فلمیں بن رہی ہیں اس سال بھی عید پر تین پاکستانی اردو فلموں کی نمائش کی جارہی ہے لیکن ایک بار پھر بھارتی فلم کی نمائش کرکے پاکستانی فلموں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے، ادکار غلام محی الدین کا کہنا ہے پاکستانی فلم بین اپنے ملک میں بنائی جانے والی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں عید پر پاکستانی فلموں کے مقابلے میں بھارتی فلم کی نمائش کسی طور پر درست فیصلہ نہیں ہے یہ پاکستانی فلموں کے خلاف سازش ہے۔
اداکار سعود کا کہنا ہے سنیما مالکان کو چاہیے کہ وہ بھارتی فلم کی نمائش نہ کریں،کیونکہ اس وقت ہماری فلمیں بہت اچھی اور عمدہ ہیں اور پاکستانی فلم بین بھی پاکستانی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں،فلم ساز ہدایت کار سعید رضوی نے کہا عید پر 3پاکستانی فلموں کی نمائش کے بعد کسی بھی بھارتی فلم کی نمائش کا کوئی جواز نہیں بنتا،یہ پاکستانی فلموں کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے ہمیں اپنے ملکی فلموں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے ،اداکار اسلم شیخ نے کہا پاکستانی فلموں کی کامیابی کا دور شروع ہوچکا ہے کوئی بھی بھارتی فلم ہماری ترقی کو نہیں روک سکتی، لہذا بھارتی فلم کی نمائش سے ہماری ترقی کو کوئی نہیں روک سکتا۔