ترکی (جیوڈیسک) ترکی کے یورپی یونین کے وزیر اور چیف نگوشیئٹر عمر چیلک نے کہا ہے کہ فتح اللہ دہشت گرد تنظیم FETO کا لیڈر فتح اللہ گلین، القائدہ کے سابقہ لیڈر اسامہ بن لادن سے زیادہ خطرناک ہے۔
چیلک نے کہا ہے کہ امریکہ کو فوری طور پر گلین کو ترکی کے حوالے کر دینا چاہیے۔
انہوں نے ایک پرائیویٹ ٹیلی ویژن چینل پر ایجنڈے کے موضوعات پر بات کی اور امریکی سینٹرل کمانڈ ‘سینٹ کوم’ کے کمانڈر جوزف ووٹل کے اس بیان پر کہ “ہمارے رابطے کے چند کمانڈر قید میں ہیں” ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ “اس موضوع کوامریکہ کی مسلح افواج کے سربراہ کے بروز اتوار ترکی کے متوقع دورے کے دوران ایجنڈے پر لایا جائے گا”۔