عراق (جیوڈیسک) عراقی کرد علاقائی انتظامیہ کے حکومتی ترجمان سفین دیزائے نے کہا ہے کہ حکومت کے زیر نگرانی علاقوں میں فتح اللہ دہشت گرد تنظیم feto کے اسکولوں کو وزارت تعلیم کے نگرانی میں دے دیا جائے گا۔
دیزائے نے کہا کہ “وزارت تعلیم ان اسکولوں کا کنٹرول سنبھال لے گی۔ یہ اسکول جاری رہیں لیکن مکمل طور پر وزارت تعلیم کی زیر نگرانی ہوں۔ اب فتح اللہ دہشتگرد تنظیم کے ہاتھوں سے چھٹکارہ پائیں”۔
انہوں نے کہا کہ “ہم ترکی کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں۔ان اسکول کو فتح اللہ دہشت گرد تنظیم کے ہاتھ سے لینا ایک دوستانہ اقدام ہے جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ہم ترکی کے ساتھ تعلقات کو کس قدر اہمیت دیتے ہیں۔
دیزائے نے کہا کہ ترکی میں فیتو کے 15 جولائی کے حملے کے بعد مذکورہ اسکولوں پر نہایت سنجیدہ شکل میں نگاہ رکھے جانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان اسکولوں کے بارے میں قدم اٹھانے کے لئے ہم نے ترکی سے مطالبے کا انتظار نہیں کیا۔