جاگیر دارانہ نظام کیخلاف جے یو آئی نے آواز بلند کی، فضل الرحمان

Fazlur Rehman

Fazlur Rehman

اسلام آباد (جیوڈیسک) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جاگیردارانہ نظام کے خلاف جے یوآئی نے آواز بلند کی، جے یو آئی (ف) کا منشور عوام تک پہنچانا چاہتے ہیں۔

کارکن جے یوآئی(ف)کے منشور کو فروغ دینے کیلئے کوششیں تیز کریں، انہوں نے یہ بات مرکزی مجلس شوری کے اجلاس سے خطاب میں کہی، اجلاس سے خطاب میں انہوں نے دھرنے کی سیاست تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا دھرنوں جیسی سیاست پرتوجہ نہیں دیتے۔

دھرنے والے ہنگامہ آرائی اور فساد کرنا چاہتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی سازشیں عروج پر ہیں، ان کے مقابلے کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔