کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ جاگیردارانہ، قبائلی اور سرمایہ دارانہ مائنڈ سیٹ جمہوریت کی کھلی نفی ہے، نائن زیروپر ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات کے ارکان سے ٹیلی فون پر گفتگو میں الطاف حسین نے کہا کہ اگر ملک کو ضرورت پڑی تو ایم کیوایم کے لاکھوں کارکنان، عسکری قوتوں کے ساتھ مل کر داعش، القاعدہ اور طالبان کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر وطن عزیز کا دفاع کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کارکنان وعوام کے اتحاد سے حق پرستی کی تحریک کے خلاف ہرسازش ناکام ثابت ہوئی، کارکنان و عوام کسی ادارے کا انتظار کرنے کے بجائے اپنی مدد آپ کے تحت اپنے اپنے محلوں اور گلیوں میں صحت وصفائی کے انتظامات کو بہتر بنائیں۔