چند روز میں 2 فریٹ ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

Khawaja Saad Rafiq

Khawaja Saad Rafiq

لاہور (جیوڈیسک) لاہور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں اگلے چند دنوں میں دو فریٹ ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے افسران کو چار ٹرینوں کی حالت بہتر بنانے کیلئے 30جولائی کی ڈیڈ لائن دیدی۔ ان کا کہنا ہے کہ فریٹ ٹرین بھی جلد شروع کر دی جائے گی۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ انہوں نے افسروں کو ٹاسک دیا ہے کہ وہ 30 جولائی تک تیز گام، قراقرم، کراچی اور کوئٹہ ایکسپریس کی حالت بہتر بنائیں۔ سیاسی وابستگیوں کا دور گزر گیا۔

اب صرف اہل اور دیانتدار افسران کو تعینات کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جلد ایک یا دو فریٹ ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ جس سے ریلوے کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ محکمے میں اس کلچر کو پروان چڑھایا جائے گا کہ افسران خود ٹرینوں میں سفر کریں