لاہور (جیوڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے نے لاہور اور لالیاں سے دو اشتہاری مجرموں سمیت تین انسانی سمگلرز گرفتار کر لیے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے کی ملک بھر میں انسانی سمگلروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔ ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سیل نے چناب نگر لالیاں سے انسانی سمگلر رفیع احمد کو گرفتار کر لیا ہے ۔
ملزم رفیع احمد لوگوں کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھجواتا تھا ۔ ایک اور کارروائی میں لاہور سے دو انسانی سمگلر محمد حنیف رضا اور امجد حسین کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ گرفتار کیے گئے دونوں افراد اشتہاری مجرم ہیں ۔