ایف آئی اے بلوچستان کی ٹیم کا سبی شہر کے مختلف علاقوں میںواپڈا نادہند گان اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائی

سبی(محمد طاہر عباس ) ایف آئی اے بلوچستان کی ٹیم کا سبی شہر کے مختلف علاقوں میںواپڈا نادہند گان اور بجلی چوروں کے خلاف کاروائی پانچ واپڈا نادہندگان کو حراست میں لیا جبکہ درجنوں افراد کو موقع پر جرمانہ کیا گیا ڈائریکٹر بلوچستان ایف آئی اے عبدا لقادر قیوم اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے واجہ نثار احمد بلوچ کی خصوصی ہدایت پر ایف آئی بلوچستان الیکٹرک سٹی گیس اینڈ آئل کے انچارج میر عبدالحفیظ جکھرانی ،ایس ڈی او جمیل احمد، ایس ڈی او سبی سید ممتاز شاہ، لائن سپرنٹنڈنٹ علی حیدر مگسی کی سربراہی میں ایف آئی اے بلوچستان کی ٹیم نے سبی شہر کے مختلف علاقوں میں واپڈا نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا ہے کاروائی کے پہلے روز لیاقت بازار ، جناح روڈ، مسجد روڈ ، اقبال روڈ، جوہر روڈ، سمیت شہر کے مختلف علاقوں میںپانچ واپڈا نادہنگان کو بقایا جات کی عدم ادائیگی پر حراست میں لیا

جبکہ درجنوں افراد کو موقع پر ہی بھاری جرمانے کیے اس موقع پر ایف آئی اے بلوچستان الیکٹر ک سٹی گیس اینڈ آئل کے انچارج میر عبدالحفیظ جھکرانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سبی میں ریکوری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے بقایا جات نہ ادا کرنے والے صارفین اور بجلی چوروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ واپڈا صارفین کو چاہیے کہ وہ اپنے بقایا جات فوری طور پر جمع کریں انہوں نے کہا کہ شہر میں بجلی چوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی واپڈا نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف کاروائی ایک ہفتہ تک جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ نصیر آباد، جعفرآباد، صحبت پور، اوستہ محمد، سمیت گردونواح کے علاقوں میں ریکوری مہم کے دوران سولہ لاکھ روپے سے زائد ریکوری کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ سبی اور گردونواح کے علاقوں میں بھی ریکوری مہم ایک ہفتہ تک جاری رہے گی انہوں نے بتایا کہ کاروائی کے پہلے روز شہر میں ایک درجن سے زائد بجلی نادہندگا ن کے میٹر اتار لیے گئے ہیں۔

Wapda FIA Team

Wapda FIA Team