اسلام آباد (جیوڈیسک) ایف آئی اے نے او جی ڈی سی ایل میں دوہری شہریت رکھنے والے اعلیٰ افسروں کیخلاف تحقیقات شروع کر دی ہے۔
ایف آئی اے حکام نے بتایا ہے کہ تحقیقات کے دوران معلوم کیا جائیگا کہ او جی ڈی سی ایل میں دوہری شہریت رکھنے والے افسر جب بھرتی ہوئے تو انکے اثاثے کیا تھے اور بھرتی کے بعد انکے اثاثوں میں کس قدر اضافہ ہوا۔
حکام نے بتایا کہ دوہری شہریت رکھنے والے افسروں کے وسیع پیمانے پر کرپشن میں ملوث ہونے کے خدشات ہیں جن ممالک کو ان افسروں کے پاس دوہری شہریت ہے ان ممالک میں بھی اثاثوں کے بارے میں تحقیقات کی جائیگی۔
ایف آئی اے کی ٹیم تشکیل دی جا رہی ہے جو بیرون ملک جائیگی اور ایسے افسروں کے ناجائز اثاثوں کے بارے میں تحقیقات کریگی۔ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ان افسروں کیخلاف باقاعدہ کارروائی کی جائیگی۔