ایف آئی اے کا چھاپہ، غیرقانونی کرنسی کا کام کرنیوالے 2 ملزم گرفتار،رقم برآمد

FIA

FIA

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایف آئی اے کے شعبہ بینکنگ سرکل نے چھاپے کے دوران غیر قانونی طور پر کرنسی ایکسچینج کا کام کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ
درج کرلیا گیا۔

اس ضمن میں ملنے والی معلومات کے مطابق ایف آئی اے کے شعبہ بینکنگ سرکل کو ذرائع سے معلوم ہوا کہ کہوٹہ کے علاقے میں حق باہو ٹریڈرز غیر قانونی کرنسی کے کاروبار میں ملوث ہے جس پر چھاپہ مارا گیا اور ملزمان محمد شاہد اور عثمان کو رنگے ہاتھوں غیر قانونی کرنسی کے کاروبار کرتے ہوئے گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 1 لاکھ 90 ہزار روپے برآمد کر لئے، ملزمان کو تھانہ اقبال ٹائون منتقل کر دیا گیا۔