ایف آئی کی تحقیقاتی ٹیم نے پشاور میں خودکش دھماکے سے متاثرہ چرچ کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ایف آئی حکام کے مطابق حملے میں جدید خودکش جیکٹس استعمال کی گئیں۔ چرچ کا دروازہ کھلا ہونے کے باعث خودکش بمبار بغیر کسی مزاحمت کے باآسانی چرچ میں داخل ہوگئے۔
ایف آئی حکام نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے دستی اورپستول کے اوزار بھی ملے ہیں لیکن اموات اور بڑے پیمانے پر تباہی خودکش دھماکوں سے ہوئی۔ حکام نے بتایا کہ حملے کے وقت چرچ کے صحن میں لوگوں کا ہجوم تھا۔ دہشت گرد مکمل تیاری سے آئے تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں کی عمریں بیس سال پچیس سال کے درمیان تھیں۔