اسلام آباد (جیوڈیسک) ایف آئی اے نے امیگریشن کے بغیر اسلام آباد ایئر پورٹ سے باہر نکل جانے والی 2 ازبک خواتین کی گرفتاری کے لیے وسط ایشیا کی 12 خواتین کو حراست میں لے لیا ہے۔
ایف آئی اے کی ٹیم نے روپوش خواتین کی تلاش کے لیے اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین مرکز میں 3 مقامات پر چھاپے مارے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق چھاپوں کے دوران حراست میں لی گئی خواتین کا تعلق آذربائیجان، ازبکستان اور یوکرائن سے ہے۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ان میں سے بعض خواتین کے ویزے کی میعاد ختم ہو چکی ہے اور وہ غیر قانونی طور پر مقیم تھیں۔