ایف آئی اے کا (ن) لیگی ایم پی اے عمران خالد کے گھر چھاپہ
Posted on December 22, 2020 By Majid Khan گوجرانوالہ, مقامی خبریں
Imran Khalid Butt
گوجرانوالہ (اصل میڈیا ڈیسک) ایف آئی اے نے (ن) لیگ کے ایم پی اے عمران خالد بٹ کے گھر چھاپہ مارا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق کارروائی ایم پی اے کے بھائی سلمان خالد کی گرفتاری کے لیے کی گئی لیکن ملزم کے گھر پر موجود نہ ہونے کے باعث ٹیم واپس لوٹ گئی۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ سلمان خالد عرف پومی بٹ کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ سلمان خالد مسلم لیگ (ن) گوجرانوالہ کے سٹی صدر ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com