ایف آئی اے نے 9 انسانی سمگلروں کو گرفتار کر لیا

FIA

FIA

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) ایف آئی اے نے ریڈ بک میں شامل تین ملزموں سمیت 9 انسانی سمگلروں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایف آئی اے نے ملک مبشر، رانا قرارحسین اور طالب حسین کے علاوہ گجرات سے ملک فیصل اور مختار حسین، سیالکوٹ سے محمد نذیر اور ظہیر عباس اور گوجرانوالہ سے جاوید اور ذوالفقار کو پکڑ لیا، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے رانا خرم سعید نے میڈیا کو بتایا کہ انسانی سمگلروں کے خلاف آپریشن جاری ہے، ملزمان کو کسی بھی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔