ملتان (جیوڈیسک) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے نیب میں موجود کیس میں ایف آئی اے کو مطلوب ہیں جس پر ایف آئی کی چار رکنی ٹیم نے اسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے ارتضا شاہ کی سربراہی میں یوسف رضا گیلانی کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تاہم سابق وزیر اعظم کی گھر میں عدم موجودگی پر ایف آئی اے کی ٹیم خالی ہاتھ واپس چلی گئی۔
اس موقع پر یوسف رضا گیلانی کے سیکرٹری کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم 17 جون کو عدالت میں پیش ہو جائیں گے۔