فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں کرسمس کے موقع پر کیک کاٹنے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پروفیسر ڈاکٹر راجہ پرویز اختر، ڈی ایم ایس ڈاکٹر ساجد علی، ڈاکٹر فیصل، ایف آئی سی پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے چیئر مین مجاہد حسین شاہ، صدر میاں محبوب حسین، نائب صدر شرافت حسین، جنرل سیکرٹری محمد اقبال، اے ڈی چوہدری، نرسز سٹاف اور سینٹری ورکرز ریاض مسیح، ارشاد مسیح اور دیگر نے شرکت کی۔ کیک کاٹنے کے بعد ملکی سلامتی اور سانحہ پشاور کے شہداء کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔