میدانِ عرفات میں لاکھوں حاجیوں کا روح پرور اجتماع

 Field Arafat

Field Arafat

میدانِ عرفات (جیوڈیسک) حج کا رکن اعظم رکن وقوف عرفات ادا کیا جا رہا ہے۔ دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں فرزندانِ اسلام آج حج کا رکن اعظم رکن وقوف عرفات ادا کر رہے ہیں۔ اس کے بعد حجاج کرام آج شام مزدلفہ جائیں گے جہان وہ صبح تک قیام کریں گے۔ رات منی میں قیام کے بعد اب عازمین میدان عرفات میں ہیں۔

عرفات میں وقوف کے دوران عازمین حج تلبیہ پڑھنے، استغفار کرنے اور تسبیح کے ساتھ ساتھ دعاوں میں مصروف رہتے ہیں۔ یہاں حجاج نے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل الشیخ کا خطبہ حج سنا۔

خطبے کے بعد ظہر اور عصر کی قصر نمازیں ایک ساتھ ادا کی گئیں۔ حج کا رکنِ اعظم وقوف ِ عرفات ادا کر کے سورج غروب ہونے کے بعد حجاج کرام مزدلفہ روانہ ہوجائیں گے جو میدان عرفات سے چھ کلو میٹر دور ہے۔

حجاجِ کرام مزدلفہ میں مغرب اور عشا کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے اور پھر نماز فجر تک وہیں رہیں گے۔ مزدلفہ میں رات قیام کے دوران حجاج رمی جمرات کیلئے کنکریاں چنیں گے۔