اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد وزارتِ پٹرولیم حکام کے مطابق گیس کی پیداوار کے 3کنووں سے مختلف وجوہات کی بنا پر گیس کی پیداوار میں کمی آ گئی ہے جس کی وجہ سے صنعتیں اور پاور ہاوسز متاثر ہو سکتے ہیں وزارتِ پٹرولیم حکام کے مطابق قادرپور اور ساون گیس فیلڈز کی ٹربائنیں خراب ہونے جبکہ مول فیلڈ کے کنوئیں میں کام کی وجہ سے مجموعی طور پر 155 ملین کیوبک فٹ گیس کے شارٹ فال کاسامناہے۔
قادرپور فیلڈ سے45ملین کیوبک فٹ،ساون سے70ملین اور مول فیلڈ سے45ملین کیوبک فٹ گیس کم سسٹم کو مل رہی ہے،وزارتِ پٹرولیم کا کہنا ہے کہ صنعتوں اور پاور سیکٹر کو گیس کی سپلائی میں کمی ہو گی۔
لیکن گھریلوصارفین کو گیس کی فراہمی جاری رہے گی،تاہم کوشش کی جا رہی ہے کہ ان فیلڈزکی خرابی 2سے3روز میں دور کرکے گیس سسٹم میں شامل کر دی جائے گی۔