فٹبال کی عالمی تنظیم “فیفا” نے گول لائن ٹیکنالوجی کے استعمال کا پچاس سالہ پرانا مطالبہ مان لیا۔ ورلڈ کپ 2014 میں نئے قوانین کو لاگو کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔
فیفا کے ہونے والے اجلاس کے بعد گول لائن ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فٹبال کی عالمی تنظیم نے ورلڈ کپ دو ہزار چودہ میں گول لائن ٹیکنالوجی کی خدمات کے لیے ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔
فٹبال شائقین اور ماہرین کے لیییہ بڑی خبر ہے کہ برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ہونے والا آئندہ فٹبال کا سپر میگا ایونٹ شفاف ہو گا۔ کھیل میں گول لائن ٹیکنالوجی کا مطالبہ 1966 ورلڈ کپ فائنل کے بعد سامنے آیا جب لیجنڈری جیف ہرسٹ کے گول سے تنازع سامنے آیا تھا۔
گذشتہ سال جاپان میں ہونے والے کلب ورلڈ کپ میں گول لائن ٹیکنالوجی کو تجربے کے طور پر پہلی بار استعمال کیا گیا تھا۔ آئندہ سیزن کے کنفیڈریشن کپ کے بعد ورلڈ کپ دو ہزار چودہ میں بھی ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔