مراکش (جیوڈیسک) یورپین چیمپئن بائرن میونخ نے اپنے ٹائٹلز کی تعداد میں ایک اور اضافہ کر دیا، فیفا کلب ورلڈ کپ کے فائنل میں کانسابلانکا کو ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔
مراکش میں کھیلے گئے فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا،کھیل کے ساتویں منٹ میں بائرن کی ٹیم نے گول سکور کر کے ایک صفر کی برتری حاصل کی۔بائیسویں منٹ میں دوسرا گول کر کے بائرن نے برتری ڈبل کی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔
دوسرے ہاف میں کاسا بلانکا ٹیم کے کھلاڑیوں نے زبردست حملے کیے جسے میونخ کے مضبوط دفاع نے ناکام بنایا۔ اس شاندار فتح کے بعد یورپین چیمپئن بائرن میونخ کی ٹیم نے ٹورنامنٹ کا ٹائٹل بھی اپنے نام کر لیا۔