فیفا فٹبال ورلڈ کپ نے ایونٹ میں شریک 32 ٹیموں کو مالا مال کر دیا

Football World Cup

Football World Cup

ریو ڈی جنیرو (جیوڈیسک) بیسواں ورلڈ کپ بتیس ٹیموں کو زیرکرنے والے جرمنی کی حکمرانی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔

میگا ایونٹ نے شریک بتیس ممالک کی ٹیموں کو مالا مال کردیا۔برازیل میں فٹبال کا عالمی میلہ جرمنی کی فتح کے ساتھ ختم ہو گیا۔ ٹورنامنٹ میں شریک بتیس ممالک بھاری انعامی رقوم کی بدولت مالامال ہو گئے۔

چوتھی مرتبہ فٹبال کا عالمی چیمپئن بننے والی جرمن ٹیم ٹرافی کے ساتھ فیفا کی جانب سے تین کروڑ ڈالر انعامی رقم کی حقدار بن گئی۔

فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد رنرز اپ ارجنٹائن کے بینک اکاؤنٹ میں ڈھائی کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔