فیفا کی نئی رینکنگ جاری، جرمنی بدستور پہلے نمبر پر براجمان

Germany

Germany

برلن (جیوڈیسک) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے تازہ ترین مینز ٹیم رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق ورلڈ چیمپئن جرمنی بدستور پہلے اور ارجنٹائن دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

جبکہ بیلجیئم نے ایک درجہ ترقی پا کر کولمبیا سے تیسری پوزیشن چھین لی ہے۔ برازیل نے بھی ایک درجہ ترقی پائی ہے جبکہ ہالینڈ تنزلی کا شکار ہو کر چھٹے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔