کراچی (جیوڈیسک)پاکستان میں جاری فیفا گول پراجیکٹس کے تعمیراتی کام کے معائنہ کے لیئے آنیوالے فیفا کے نمائندے نے کراچی میں جاری پراجیکٹ کے کام کی رفتار کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔
انیس سو چھیانوے میں فیفا نے کراچی میں گول پروجیکٹ کی تعمیر کی منظوری دی تھی۔فٹ بال فیڈریشن کے پاس زمین کی عدم دستیابی کے باعث سترہ برس نامکمل رہنے والا یہ پروجیکٹ اللہ اللہ کر کے اب تکمیل کے قریب ہے۔سری لنکا سے تعلق رکھنے والے فیفا ایشیا ریجن کے ڈویلپمنٹ افسر چری سناتھا پریرا نے ہفتے کو کراچی پہنچنے کے بعد ہاکس بے میں زیر تعمیر فیفا گول پروجیکٹ کے تعمیراتی کام کا جائزہ اور کام کی رفتار کو تسلی بخش قرار دیا۔
چری سناتھا پریرا کے مطابق پروجیکٹ شیڈول کے مطابق اپریل میں مکمل ہونے کی امید ہے۔فیفا اہلکار کراچی کے بعد سکھر،جیکب آباد اور ایبٹ آباد میں بھی گول پروجیکٹس کا معائنہ کریں گے۔