فیفا نے نسل پرستی کے خلاف مجوزہ قوانین کو منظور کر لیا

FIFA

FIFA

فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے نسل پرستی کے سدباب کے لیے مجوزہ قوانین کو منظور کر لیا ہے۔ نئے قوانین کے اطلاق کے بعد سے ٹیموں کو نسل پرستی کے واقعات میں ملوث ہونے پر مقابلوں سے خارج کیا جا سکتا ہے۔نسل پرستی کے واقعات میں پہلی بار ملوث ہونے یا چھوٹی نوعیت کے واقعات پر تنبیہ کی جائے گی۔

جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے یا پھر سٹیڈیم میں بغیر تماشائیوں کے میچ کھیلنے کا کہا جائے گا۔ دوسری بار اس نوعیت کے واقعات میں ملوث ہونے والوں کے پوائنٹس کر دیئے جائیں گے۔ مقابلے سے خارج کیا جائے گا یا ٹیم کا درجہ کم کیا جائے گا۔ ان تمام اقدامات کے باوجود فیفا کے صدر سیپ بلیٹر کا موقف تھا کہ اس سلسلے میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔