فیفا ورلڈ کپ 2014 کی ٹرافی مصر پہنچ گئی

Trophy

Trophy

قاہرہ (جیوڈیسک) برازیل میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2014 کی ٹرافی مصر پہنچ گئی۔ فٹ بال شائقین کی بڑی تعداد نے ٹرافی دیکھنے کے لیے اہرام مصر کا رخ کیا۔ 13 ستمبر کو برازیل کے شہر ریو ڈی جینرو سے دنیا کے سفر کا آغاز کرنے والی فیفا ورلڈ کپ ٹرافی جمعرات کو مصر پہنچی۔

اب تک ہزاروں افراد جیت کے اس عظیم نشان کا نظارہ کر چکے ہیں۔ ٹرافی 267 دن میں دنیا بھر کے مختلف ملکوں میں لے جائی جائے گی۔ مصر میں اپنا سفر مکمل کرنے کے بعد یہ ٹرافی آج تیونس روانہ ہوگی۔