فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے برازیل میں آئندہ سال ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کی ٹکٹوں کی ترسیل اور خرید و فروخت کا جدید نظام متعارف کرادیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برازیل کیشہر ریوڈی جینریو میں ورلڈ فٹبال گورننگ باڈی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں دوہزار چودہ میں فٹبال ورلڈ کپ کی ٹکٹوں کی خریدو فروخت کے جدید نظام پر روشنی ڈالی گئی۔ ٹکٹوں کی فروخت کے اس نظام کے تحت ٹکٹوں کو نہ بلیک کیا جاسکے کا اور نہ ہی غیر قانونی طور پر کوئی ٹکٹ خرید سکے گا۔ اس نظام کی بدولت ٹکٹ خریدنے والے کا نام، سیکیورٹی، بار کوڈ سمیت ہولوگرام کوڈ بھی چسپاں ہوگا۔
فیفا کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ تھیری ویل کا کہنا ہے کہ لوگ طویل لائنوں کی جنجھٹ سے بچنے کے لیے ٹکٹوں کی ایڈوانس بکنگ کرانے کو ترجیح دینگے۔ جس کیانتظامات بھی مکمل کرلیے گئے ہیں۔ ٹکٹس ہفتہ میں چھ روز ٹکٹنگ بوتھ سے صبح دس تا شام چھ بجے تک خریدے جاسکیں گے۔ واضح رہے کہ دوہزار چودہ میں فٹبال کے عالمی کپ کی میزبانی برازیل کر رہا ہے۔