ریوڈی جنیرو (جیوڈیسک) فیفا ورلڈ کپ 2014 میں آج تین میچز کھیلے جائیں گے۔ 2010 کے عالمی کپ کی فائنلسٹ ٹیمیں ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئیں گی۔دن کا پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے گروپ اے کی میکسیکو اور کیمرون کے درمیان نٹال میں کھیلا جائے گا۔
دوسرے میچ میں عالمی چمپئن اسپین اور 2010 کے رنرز اپ ہالینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ گروپ بی کا یہ میچ رات 12 بجے ہوگا۔ تیسرےاور آخری میچ میں گروپ بی کی دو ٹیمیں چلی اور آسٹریلیا رات 3 بجے مدمقابل ہونگی۔