ریوڈی جنیرو (جیوڈیسک) فٹ بال ورلڈ کپ میں آج 3 میچز کھیلے جائیں گے، دفاعی چمپئن اسپین کو پانچ ایک سے شکست دینے والی ڈچ ٹیم بھی ایکشن میں نظر آئے گی۔میگا ایونٹ میں آج کا پہلا میچ رات 9 بجے گروپ بی کی آسٹریلیا اور ہالینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، ان فارم ڈچ ٹیم ایونٹ میں ایک اور کامیابی کے لئے میدان میں اترے گی۔
افتتاحی میچ میں گزشتہ ورلڈ کپ کی فائنلسٹ ٹیم نے عالمی چمپئن اسپین کو ایک کے مقابلے میں 5 گول سے ہرایا۔رات 12 بجے دوسرے میچ میں گروپ بی ہی کی دو ٹیمیں اسپین اور چلی ایکشن میں نظر آئیں گی، اسپینش ٹیم کو میگا ایونٹ میں پہلی کامیابی کی تلاش ہے، چلی نے پہلے میچ میں آسٹریلوی ٹیم کو شکست سے دو چار کیا تھا۔
آج کا تیسرا اور آخری میچ رات 3 بجے کیمرون اور کرویشیا کے درمیان ہوگا، گروپ اے کی دونوں ٹیموں کو پہلے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔