فٹبال ورلڈ کپ: ٹرافی کا سفر اپنے اختتامی مراحل میں پہنچ گیا
Posted on January 22, 2014 By Majid Khan کھیل
FIFA World Cup
بولیویا (جیوڈیسک) فٹبال ورلڈکپ 2014 کی ٹرافی کا سفر اپنے اختتامی مراحل میں پہنچ گیا۔ بولیویا پہنچنے پر صدر نے ٹرافی کا شاندار استقبال کیا۔
فٹبال کے عالمی کپ کے لیے ٹرافی کا سفر جاری ہے۔ ٹرافی بولیویا پہنچی تو وہاں کے صدر (Evo Morales) نے گرینڈ ایونٹ کی ٹرافی کا شاندار استقبال کیا۔
اس موقع پر 1994ء کے فٹبال ورلڈ کپ کی ٹیم کے سٹار کھلاڑیوں نے ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں شرکت کی۔
سونے سے بنائی گئی اٹھارہ کلو وزنی ورلڈ کپ ٹرافی کا آئندہ پڑاؤ پیرو میں ہو گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com