پندرہ فروری : کاٹن بیلز کی آمد میں اضافہ

Cotton

Cotton

پاکستان (جیوڈیسک)پاکستان رواں سیزن پندرہ فروری تک جیننگ فیکٹریوں میں کپاس کی گانٹھوں کی آمد میں چھ اعشاریہ سات فیصدکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آل پاکستان کاٹن جینرز ایسوسی ایشن کے مطابق پندرہ فروری تک ایک کروڑ چھبیس لاکھ بیلز جینگ فیکٹریوں تک پہنچی جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں کاٹن بیلز کی تعداد ایک کروڑ اٹھارہ لاکھ بیلز تھی۔

پندرہ فروری تک ٹیکسٹائل سیکٹر نے ایک کروڑ اٹھارہ لاکھ بیلز کی خریداری کی جب کہ نجی شعبے نے دو لاکھ سے زائد بیلز کی خریداری کی۔ روا ں سیزن میں کپاس کی پیداوار ایک کروڑ پندرہ لاکھ بیلز رہنے کی امید ہے۔ دوسری جانب کپاس کی عالمی طلب میں بھی ساڑھے چار فیصد اضافے کی توقعات ہیں۔