حکومت نے پندرہ سال پرانے سی این جی اسٹیشنزبند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیاگیا جس کی صدارت وزیرخزانہ سلیم مانڈوی نے کی ۔ اجلاس میں بارہ لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کیلئے فی کلوگرام پونے دوروپے کی سبسڈی دی جائے گی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ریفائنریزکیلئے ڈیم ڈیوٹی کے خاتمے کی سمری کوموخر کردیا جبکہ کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کے ہرحصے کوہرقسم کے ٹیکس سے متثنی قراردیدیا گیا۔ منصوبے کی لاگت دواعشاریہ چھ ارب ڈالر ہے ،دواعشاریہ چارارب ڈالرجاپان دے گا۔ اجلاس میں کانگو کے ساتھ مشترکہ سرمایہ کے معاہدے کی منظوری دیدی گئی۔ لکی سمینٹ چالیس ملین ڈالر کی مشترکہ سرمایہ کاری وہاں کرے گا۔
اجلاس میں گھی بنا کربرآمد کرنے پرہزارٹن خام گھی منگوانے کی اجازت دیدی گئی ہے۔ لکی سمینٹ چالیس ملین ڈالر کی مشترکہ سرمایہ کاری وہاں کرے گا۔ اجلاس میں بگاس سے بجلی بنانے کی پالیسی دوہزارتیرہ اور منتبادل توانائی پالیسی دوہزار چھ کی اگلے پانچ سال کیلئے منظوری بھی گئی۔