اسلام آباد (جیوڈیسک) ایشین اسکواش چیمپئن عامر اطلس نے کہا ہے کہ پندرہ سال بعد ایشین اسکواش چیمپئن کا ٹائٹل پاکستان کے نام کیا مگر حکومتی سطح پر کوئی پذیرائی نہیں کی گئی۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس کی اسپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام ایشین اسکواش چیمپئن عامر اطلس کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔
اس موقع پر عامر اطلس کا کہنا تھا کہ ملک میں اسکواش کھلاڑیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ایئر چیف مارشل بحیثیت صدر اسکواش فیڈریشن اس کھیل کے فروغ اور کھلاڑیوں کو سہولیات فراہمی کے لیے کردار ادا کریں۔