پانچواں آل کراچی کورنگی بلوچ انوی ٹیشن چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2015ء

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کورنگی بلوچ فٹ بال اسٹیڈیم پر جاری پانچواں آل کراچی انوی ٹیشن چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2015ء میںالشہزاد فٹ بال کلب جام کنڈہ نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد مد مقابل پیر آباد گولڈن کو 4-3سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے رضوان نے دو جبکہ محمد ایوب اور عبدالکریم نے ایک ایک گول اسکور کئے۔

پیرا گون گولڈن کے زاہد اقبال نے 3خوبصورت گول اسکور کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی کھیل کے دوران دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں ڈسٹرکٹ ملیر کی معروف ٹیم ملیر شاہین نے کورنگی گرین کو 2-0سے زیر کرکے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا کھیل کے پہلے ہاف میں ملیر شاہین کو ذاکر کے گول کی بدولت ایک گول کی برتری حاصل تھی۔

تاہم دوسرے ہاف میں شاہ زیب نے مزید ایک گول اسکور کرکے مقابلہ 2-0کردیا جو کہ کھیل کے اختتام تک برقرار رہا ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفری کے فرائض عمر بلوچ ،محمد اسماعیل ،عبدالجبار اور عبدالرحمن نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر کیپٹن محمد علی اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔