تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) تحصیل تلہ گنگ کے موضع سگھر میں پانچویں سالانہ تحفظ ناموس صحابہ کرام کانفرنس انتہائی تزک احتشام کیساتھ مورخہ 21اکتوبر بروز منگل بعد از نماز مغرب انعقاد پذیر ہو رہی ہے جس میں اہلسنت والجماعت پاکستان کے مرکز ی قائد ین اور مقامی علمائے کرام بڑی تعداد میں شرکت کرینگے۔
گزشتہ روز اس حوالے سے اہلسنت والجماعت تحصیل تلہ گنگ کے کارکنوں کا اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ادھر اس کانفرنس میں شرکت کے لئے عوام سے بھر پور استدعا کی گئی ہے۔