کیپ ٹاؤن (جیوڈیسک) آخری ون ڈے میں پروٹیز نے رولی روسو کے 122 رنز کی بدولت 8 وکٹوں پر 327 رنز بنائے۔ جواب میں آسٹریلوی ٹیم 296 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
ڈیوڈ وارنر کے 173 رنز بھی آسٹریلیا کو شکست سے نہ بچا سکے۔ جنوبی افریقہ نے کیپ ٹاؤن ون ڈے 31 رنز سے جیت کر آسٹریلیا کیخلاف کلین سویپ مکمل کر لیا۔
میچ کے دوران لیگ اسپنر عمران طاہر آپے سے باہر ہو گئے۔ پاکستانی نژاد جنوبی افریقی کرکٹر نے بارہویں کھلاڑی جان ہیسٹنگ کے ساتھ تلخ کلامی کی۔ اوپنر ڈیوڈ وارنر اور عمران طاہر کے درمیان بھی سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی پر عمران طاہر گرفت میں آسکتے ہیں۔