لندن (جیوڈیسک) انگلینڈ اور بھارت کے درمیان جاری پانچ میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کاآخری میچ جمعہ کو ہیڈنگلے ،لیڈز میں کھیلاگیا، میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو 41 رنز سے شکست دیدی ۔بھارت نے ٹاس جیت کر انگلش ٹیم کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی،جواب میں انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنزکا مجموعہ ترتیب، جس میں جو روٹ کے 113 رنز کی شاندار باری شامل تھی، جوس بٹلر 49،الیسٹر کک 46اور بین اسٹوکس 33۔ رنز کیساتھ دیگر نمایا ں بیٹسمین تھے۔
بھارت کی جانب سے محمد شامی نے سب سے کامیاب بولر رہے اور انھوں نے 2وکٹیں حاصل کیں ، ہدف کے تعاقب میں دھونی الیون کو ابتدا ہی میں مشکل کا سامنا کرنا پڑا اور پہلی وکٹ صفر پر پویلین لوٹ گئی،جبکہ بھارت کے سب سے کامیاب بیٹسمین ویرات کوہلیصرف 13 رنز تک محدود رہے، امبتی رایودو 53اور ریندرہ جدیجہ 87 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، پوری ٹیم 239 رنز پرپویلینلوٹ گئی،انگلینڈ کی جانب سے بین اسٹوکس نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ یاد رہے کہ پانچ میچوں کی سیریز پہلے ہی بھارتی ٹیم جیت چکی ہے۔