اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے 1172 ارکان میں سے صرف 52 کے ٹیکس گوشوارے جمع نہیں ہوئے، اس معاملے پر تنقید بلاجواز تھی تمام ارکان کو این ٹی این نمبر جاری کر دیے گئے ہیں۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ ٹیکس چوری کی سزا موت ہونی چاہئیے۔
اسحاق ڈار نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ انکم سپورٹ لیوی صرف غریب عوام کیلیے تھا اس پر عدالت نے حکم امتناعی دے دیا اور اس کی وجہ سے ختم کر دیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے چون فیصد عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ وزیر کابینہ ڈویژن نے بتایا کہ پی آئی اے کے پاس اس وقت 34 جہاز ہیں ان میں سے 23 جہاز فعال 11 خراب ہیں، 11 جہاز گراونڈ کر دیے گئے ہیں۔ وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ کراچی سرکلر ریلویز کا منصوبہ ختم نہیں کیا، متاثرین کو جمعہ گوٹھ منتقل کیا جائے گا، بحالی کے اخراجات خود ہی برداشت کرنا ہوں گے۔