اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی اسکروٹنی کا نیا طریقہ کار وضع کیا ہے، 50 ہزار روپے سے زائد کا قرض اور 2 ہزار روپے کا یوٹیلٹی بل کا نادہندہ الیکشن لڑنے کا اہل نہیں ہو گا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے امیدواروں کو اپنے اور اہل خانہ کے اثاثوں اور ٹیکس کی تفصیلات پیش کرنا ہوں گی، 50 ہزار روپے سے زائد کا قرض نادہندہ اور دو ہزار روپے سے زائد کا یوٹیلٹی بل کا ڈیفالٹر انتخابات میں حصہ نہیں لے سکے گا۔