پچاس ہزار ٹن فیول لے کر ایک جہاز 22 جنوری کو کراچی پہنچے گا

Ship

Ship

کراچی (جیوڈیسک) پچاس ہزار ٹن فیول لے کر ایک اور جہاز بائیس جنوری کو کراچی پہنچے گا۔ پی ایس او ذرائع کے مطابق کراچی کی بندرگاہ پر 22 جنوری کو لنگر انداز ہونے والا جہاز دسمبر میں کھولے گئے ٹینڈر کی ڈلیوری ہے۔ پانچ روز میں پہنچنے والی سپلائی ملک کی موجودہ طلب کو محض تین دن پورا کر سکے گی۔

ادائیگیاں نہ ہونے اور جنوری کے ٹینڈرز منسوخ کئے جانے کے سبب خدشات ہیں کہ پیٹرول کی قلت کا مسئلہ آئندہ دنوں میں بھی جاری رہے گا۔ اس سے پہلے 15 جنوری کو پچاس ہزار ٹن ایندھن لے کر کراچی کی بندر گاہ پر لنگر انداز ہوچکا ہے۔