لڑائی کے واقعات میں تین افرا دزخمی ہونے سمیت کتے کے کاٹے سے دوافراد زخمی
Posted on January 9, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
پیرمحل : لڑائی کے واقعات میں تین افراد زخمی ہونے سمیت کتے کے کاٹے سے دو افراد زخمی موٹر سائیکل اور سیڑھیوں سے گرنے سے دوافرا دزخمی ہو گئے۔
تفصیل کے مطابق کمے شاہ کے رہائشی یونس علی ولد بشیر احمد، رانی بی بی زوجہ یونس علی کو خضرحیات نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کر کے زخمی کر ڈالا چک نمبر 716 گ ب میں صلابت ولد شہامندکو قاسم ،ناصر نے تشدد کر کے زخمی کر ڈالا۔
کتے کے کاٹنے سے چک نمبر 322 گ ب کا محمد نوازولد منظور اور چک نمبر676/17 گ ب کی رہائشی نجمہ بی بی زوجہ محمد بلال زخمی ہوگئے موٹرسائیکل سے گرنے سے عثمان ولد یعقوب زخمی ہوگیا جبکہ سیڑھیوں سے گرنے سے انیلہ دختر ریاض شدید زخمی ہو گئی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com