جھنگ (تحصیل رپورٹر) تفصیلات کے مطابق پہلاحادثہ فیصل آباد روڈ بستی صدیق آبادکے قریب تیز رفتار چنگچی رکشہ اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم سے پیش آیاجس سے 16 سالہ الیشاہ 14 سالہ اریبہ 08 سالہ زینب 07 سالہ فاطمہ 42 سالہ اعجاز شدید زخمی ہوئی دوسرا واقعہ سرگودہا روڈ پاتووانہ موڑ کے گھریلو تنازع کی بنا پر جھگڑا کی صورت میں پیش آیاجس سے نے 40 سالہ خادم حسین 22 سالہ عامر 18 سالہ خاور 16 سالہ خرم شدید زخمی ہواجنھین ٰ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بر وقت پہنچ کر ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تفصیلات کے مطا بق دوسرے شہر وں کی طرح جھنگ میں بھی پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کی دو روزہ ٹریننگ کا آغاز آج سے کیا جا رہا ہے جس کی ذمہ داری ریسکیو سیفٹی آفیسراصغری پروین کو سونپی گئی ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسرڈ اکٹرطارق سعید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ ملکی حالات اور کرائم کی صورت حال کے پیش نظر تمام اہلکاروں کو ابتدائی طبی امداداور ریسکیو کی تمام تر ٹریننگ دینا نہایت ضروری ہے تا کہ کسی بھی نا خوشگوارواقعہ میں متاثرہ افرادکو جلد از جلدمدد پہنچائی جا سکے انہوں نے اس بات زور دیتے ہوئے کہاہے کہ تمام پیٹرولنگ پولیس کے اہلکار ٹریننگ میں اپنی شرکت کو زیادہ سے زیادہ یقینی بنائیں۔