بغداد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نوری المالکی نے انتخابات میں دستبردار نہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب جنگجو دارالحکومت بغداد کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں داخل ہو گئے۔ نوری المالکی کہنا ہے کہ وہ صدر کے خلاف آئین کی خلاف ورزی پر اعلیٰ ترین عراقی عدالت میں آج مقدمہ دائر کریں گے۔
ادھر امریکہ نے کچھ سفارتی عملہ واپس بلا لیا۔ عراقی صدر نے حیدرالعبدی کو حکومت تشکیل دینے کی دعوت دیدی۔ وزیراعظم نوری المالکی کے وفادار شیعہ جنگجو اور سکیورٹی فورسز بغداد میں اپنی قوت کے مظاہرے کیلئے سامنے آئے ہیں۔