اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی دارالحکومت کے تھانہ سہالہ کے علاقہ میں لڑائی جھگڑے روڈ بلاک کرنے کے واقعہ پر پولیس نے تین مقدمات درج کرلئے جبکہ چار ملزموں کو گرفتار کرلیا۔
محمد سرفراز نے پولیس کو بتایا کہ مدعی کو ملک اشتیاق کی ایما پر ملزم آصف بمعہ چار نامزد ملزموں سمیت دس نے تشدد کا نشانہ بنایا، نوید حسین نے بتایا کہ مدعی کو شیراز خان کی ایماء پر ملزم واجد حسین سمیت 31 افراد نے جو مسلح تھے
مدعی بمع دوست علی اصغر وغیرہ کو مارا پیٹا، سہالہ پولیس نے دونوں مقدمات کے ملزموں کے خلاف روڈ بلاک کرنے، کار سرکار میں مداخلت کرنے کے مقدمات سمیت مجموعی طور پر تین مقدمات درج کرلئے جبکہ محمد سرفراز کے مقدمہ میں ملوث چار ملزموں کو گرفتار کر لیا۔