راولپنڈی: لڑائی جھگڑوں میں نوجوان قتل، ایک زخمی ہو گیا

Rawalpindi

Rawalpindi

راولپنڈی (جیوڈیسک) لڑائی جھگڑوں میں نوجوان قتل اور ایک زخمی ہو گیا، تھانہ ایئر پورٹ پولیس کو شال خالد کالونی کے شباب نصیر نے درخواست دی کہ احتشام وغیرہ سے تلخ کلامی ہوئی جنہوں نے مسلح ہو کر میرے دفترپر دھاوا بول دیا، ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور فرار ہو گئے۔

تھانہ ریس کورس پولیس کو بکرا منڈی کے منیب نے درخواست دی کہ حیدر وغیرہ نے مجھے اور عدنان کو مارا پیٹا جس سے وہ زخمی ہو گیا اور ہسپتال میں دم توڑ گیا پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔