لاس اینجلس (جیوڈیسک) تھری ڈی فلم ” تھری ہنڈرڈ رائز آف این ایمپائر” کا نیا ٹریلر انٹرنیٹ پر جاری کر دیا گیا۔ نئے ٹریلر میں ولن کو اپنی بھرپور طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
فلم “تھری ہنڈرڈ رائز آف این ایمپائر” یونانی اور ایرانی بحریہ کے درمیان ہزاروں سال قبل ہوئی جنگ پر مبنی ہے۔ سمندری جنگ میں دونوں فوجیں بھرپورطاقت استعمال کرتی ہیں۔
فرانسیسی اداکارہ ایوا گرین نے فلم میں ایرانی بحریہ کی کمانڈر کا کردار کیا ہے۔ ہدایتکار نوم مورو کی زیر نگرانی بننے والی فلم 7 مارچ 2014 کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔