نئی فلم “ڈیڑھ عشقیہ”کے پہلے گانے کی ویڈیو ریلیز کر دی گئی

Bollywood

Bollywood

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی ڈانسنگ کوئین مادھوری ڈکشٹ اور نصیرالدین شاہ کی نئی فلم “ڈیڑھ عشقیہ”کے پہلے گانے کی ویڈیو ریلیز کر دی گئی، گانے کی دھن پاکستانی فلم بدنام کے گانے”بڑے بے مروت” سے چرائی گئی ہے۔

ڈیڑھ عشقیہ کے گانے میں مادھوری ڈکشٹ نے کمال رقص کیا ہے، شاعر گلزار کے تحریر کردہ”ہمری اٹریا پہ “کے بولوں پر مبنی اس گانے کو ریکھا نے گایا ہے۔

گانے کی دھن ساٹھ کی دہائی میں بننے والی پاکستانی فلم بدنام کے گانے سے ملتی جلتی ہے، اب بالی وڈ کو کون سمجھائے کہ بے مروت شائقین منٹوں میں پول کھول کر رکھ دیتے ہیں۔