فلم اے موسٹ وانٹڈ مین کا نیا ٹریلر انٹرنیٹ پر جاری

A Most Wanted Man

A Most Wanted Man

لاس اینجلس (جیوڈیسک) انٹرنیشنل وار آن ٹیرر پر بننے والی فلم اے موسٹ وانٹڈ مین کا نیا ٹریلر انٹرنیٹ پر جاری کر دیا گیا ہے۔

نامور فلمساز اینٹن کوربجن کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کی کہانی ایسے چیچن شہری کے گرد گھومتی ہے جو روزگار کی تلاش میں اپنے ملک سے جرمنی ہجرت کرتا ہے۔

پھٹے پرانے کپڑوں کے باعث یہ شخص سیکورٹی فورسز کی نظروں میں آ جاتا ہے جس کی وجہ سے اسے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ فلم میں ترقی پذیر ممالک سے ہجرت کرنے والے افراد کی مشکلات کی عکاسی مہارت سے کی گئی ہے۔

سسپنس اور تھرل سے بھرپور فلم رواں سال 5 ستمبر کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔