فلم ’’دی شوقینز‘‘ میں اکشے کمار کی مداح کا کردار ادا کر رہی ہوں، لیزا ہیڈن

Lisa Hayden

Lisa Hayden

ممبئی (جیوڈیسک) ہالی ووڈ اداکارہ لیزا ہیڈن نے کہا ہے کہ انھیں اکشے کمار بنا داڑھی کے زیادہ اچھے لگتے ہیں۔ ہالی ووڈ اداکارہ لیزا ہیڈن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ فلم ’’دی شوقینز‘‘ میں اکشے کمار کی مداح کا کردارادا کر رہی ہیں۔

انھیں اکشے کمار بنا داڑھی کے اچھے لگتے ہیں۔ یہ مزاحیہ فیملی فلم ہے جو یقینا مداحوں کو پسند آئے گی۔ اداکارہ نے کہا کہ اکشے سے انھیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ بالی ووڈ فلم کا حصہ بن کر بے حد اچھا لگا۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں انو کپور، انوپم کھیر اور پیوش مشرا شامل ہیں۔ فلم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

فلم جلد ہی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔ اس سے پہلے لیزا ہیڈن نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی کنگنا رناوت کی فلم ’’کوئین ‘‘ میں مزاحیہ کردار’’وجے لکشمی‘‘ ادا کرنے پر خوب داد پائی۔ لیزا ہیڈن کو در اصل انیل کپور بالی ووڈ میں لے کر آئے۔

جب وہ ایک کافی شاپ پر ملے تھے تب انیل کپور نے لیزا ہیڈن کا حوصلہ بندھایا اور پھر انھیں فلم ’’آئشہ‘‘ میں کردار لے کر دیا اور فلم سائن کرنے کے بعد اس میں امریکا پلٹ لڑکی کا کردار ادا کرنے کے لیے انھوں نے تین ماہ کا وقت نیویارک سٹی میں بھی گزارا تھا۔

قبل ازیں لیزا ہیڈن نے ہندی فلم ’’راسکل‘‘ میں ڈولی کا کردار ادا کیا تھا اس کے علاوہ یک تیلگو فلم ’’رچا ‘‘ میں بھی ایک گانے رچا میں خصوصی طور پر پرفارم کیا تھا۔ دوسری طرف اطلاعات ہیں کہ بالی ووڈ اداکار تیگما نشو دھولیا نے کہا ہے کہ انھوں نے فلم ’’دی شوقینز‘‘ کی ہدایات اس لیے نہیں دیں کہ وہ خوفزدہ تھے۔ دھولیا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ انھوں نے پہلی بار فلم شوقینز کا اسکرپٹ لکھا جو کامیڈی پر مبنی ہے۔

انھیں فلم کی ہدایات کی پیکش کی گئی تھی لیکن وہ خوفزدہ تھے، انھیں یہ چیلنجنگ لگا اس لیے انھوں نے فلم کی ہدایات نہیں دی ہیں۔ فلم کی ہدایات اب ابھیشک شرما دیں گے‘ فلم میں اداکار اکشے کمار بطور مہمان اداکار شرکت کریں گے۔ فلم کی اہم کاسٹ میں انوکپور، پیوش مشرا اورانوپم کھیر ، ابھیشک اور تیگما نشو دھولیا شامل ہیں۔